کراچی: جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 21.65 فیصد اضافہ ہوا، ایکسپورٹ 5 لاکھ 47 ہزار 162 ٹن رہی، جولائی 2023 کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 49 ہزار 792 ٹن تھی۔
جولائی 2024 کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں 6.81 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ مجموعی فروخت 3.010 ملین ٹن رہی، گذشتہ سال جولائی کے مہینے کی فروخت 3.230 ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب ست جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.463 ملین ٹن رہی جب کہ گذشتہ سال جولائی 2023 کے مہینے کی فروخت 2.780 ملین ٹن سے 11.41 فیصد کم رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکس اور بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت ملک کے سیمنٹ سیکٹر کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ مسلسل 11 واں مہینہ سے سیمنٹ کی مقامی طلب میں کمی کا رجحان ظاہر ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News