عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق راکٹ حملہ الاسد بیس پرہوا جس کی امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے۔
عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراق میں الاسد ایئربیس پر دو کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے۔
ایک عراقی سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ راکٹ بیس کے اندر گرے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے میں کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اس حملے کا تعلق ایران کی طرف سے حماس رہنما کے قتل پر جوابی کارروائی کی دھمکیوں سے ہے یا کسی اور گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News