Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید مہنگائی کے باجود کراچی دنیا کا سستا ترین شہر قرار

Now Reading:

شدید مہنگائی کے باجود کراچی دنیا کا سستا ترین شہر قرار
کراچی

شدید مہنگائی کے باجود کراچی دنیا کا سستا ترین شہر قرار

ایک جانب پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل کردی ہے اور دوسری جانب کراچی کو دنیا کا سستا ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

جی ہاں ایک ڈیٹا کمپنی نمبیو کے مطابق  پاکستان کے تین شہر دنیا کے پانچ سستے ترین شہروں میں شامل ہیں۔

نمبیو کی جانب سے یہ دعویٰ  طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست میں کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں جنوری سے جون 2024 تک کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور نیویارک شہر کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

طرز زندگی کے اخراجات، کرائے، طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 218 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔

Advertisement

اس فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر کراچی ہے جو نیویارک کے مقابلے میں 81 فیصد سستا ہے جس کے بعد لاہور دوسرا سستا ترین شہر ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ  تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا  ہے۔

اس کے برعکس سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا  ہے۔   دوسرے نمبر پر  بھی سوئس شہر زیورخ رہا جبکہ تیسرے پر نیویارک کو رکھا گیا ہے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ بوسٹن 5 واں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار نے 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کر دی
آئینی ترمیم پر اتحادی پیپلز پارٹی، ن لیگ آمنے سامنے آگئے
بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ایکس پر پیغام
وزارت قومی صحت میں رائٹ سائزنگ سفارشات تیار
شہرقائد میں دفعہ 144 کانفاذ، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
پاک، امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر