Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کچھ بھی بیان دیتے رہیں، اب انہیں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

وزیراعظم کچھ بھی بیان دیتے رہیں، اب انہیں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی

وزیراعظم کچھ بھی بیان دیتے رہیں، اب انہیں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کچھ بھی بیان دیتے رہیں، اب انہیں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حکومت کا پاس کردہ بجٹ دھوکے پر مبنی ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل بیچ کربل ادا کیا ہے۔ آئندہ ماہ بیچنے کیلئے بھی کچھ نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں دھرنے سے امید پیدا ہوئی ہے اس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ بجلی جو بنتی نہیں اس کی ادائیگی عوام کریں یہ قبول نہیں ہے، رواں بجٹ میں بنایا گیا سلیب واپس لینا چاہیے۔ صرف اعلان کرکے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا سلسلہ رکنا چاہیے، مذاکراتی کمیٹی یہاں موجود ہے، ہماری کسی بات کا حکومت کے پاس جواب نہیں۔ مذاکرات میں کیوں نہیں ثابت کرپاتے کہ آئی پی پیز کا معاملہ قابل عمل نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی تین دن سے تلاش گمشدہ کا اشتہاربنی ہوئی ہے۔ ہم منت ترلے نہیں کریں گے کہ آ کر مذاکرات کریں۔ بجلی کے بل اورٹیکس سلیب کم کرنا ہی ہونگے۔ حکومتی آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز آج ہی ختم ہوسکتے ہیں، جن کے معاہدے ختم ہوگئے ہیں ان کو ادائیگی ختم کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں ریکوڈک کی مثال دی جاتی ہے، یہاں آئی پی پیز مقامی ہیں۔ پاک ایران پائپ لائن منصوبے میں اربوں ڈالر کے جرمانے کا خوف کیوں نہیں ہے؟ جو معاہدے ہی فراڈ ہوں ان کا خاتمہ چیلنج ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم بتائیں 1300 سی سی گاڑی میں کیوں نہیں بیٹھ سکتے؟ 1300 سی سی گاڑی میں پلیٹ لیٹس کا مسئلہ تو نہیں ہوتا؟

Advertisement

انھوں نے کہا کہ وزرائے اعلی، ججز بیوروکریٹس کیوں نہیں چھوٹی گاڑیوں میں آ سکتے؟ سرکارکی مراعات کا بوجھ عوام کیوں اٹھائے؟ کھانے پینے کی چیزوں اورسٹیشنری پرعائد ٹیکس ختم کیے جائیں۔ وزیراعظم سیاست نہ کریں سامنے آ کر بتائیں آئی ایم ایف نے کہا ادویات، خوارک پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ آئی ایم ایف نے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کا کہا وہاں تو بات نہیں مانتے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کا پاس کردہ بجٹ دھوکے پر مبنی ہے، دھرنا موجود ہے اور پوری قوت کےساتھ آگے بڑھے گا۔ بین الاقوامی سطح پر امت کو درپیش چیلنجز پر بھی دھرنا آواز بلند کرتا ہے۔ آج اسماعیل ہانیہ کی اپیل پر شام کو اسیران فلسطین کیساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ریلی نکالیں گے۔ وزیراعظم کچھ بھی بیان دیتے رہیں اب انہیں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آٹھ گھنٹے کی پراسرار گمشدگی کے بعد علی امین گنڈاپور پشاور پہنچ گئے
دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، محسن نقوی
علی امین گنڈاپور نے 15 دن کی بھڑک ماری تھی، ایک دن گزر گیا، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پر گند پھینکنے والے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے، عظمیٰ بخاری
ترجمان خیبرپختونخوا ہاؤس کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید
وزیرِ اعظم کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر