اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کا کشمیر پرمتفقہ موقف ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات کہوں گا کہ قوم کا کشمیر پرمتفقہ موقف ہے اور ہمارا موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں میں رجسٹرڈ ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ جمہوریت آمریت سے بہتر ہوتی ہے، بھارت اور اسرائیل نے ان قراردادوں پرعمل درآمد نہیں ہونے دیا جب کہ غزہ میں اب تک 40 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں۔
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر بھی جنگیں لڑی گئیں اور پاکستان نے 4 مرتبہ کشمیر پر جنگ لڑیں، کشمیر سے ہماری کمٹمنٹ خون سے لکھی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اور آج بھی مودی سرکار کا ظلم و جبر جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ نہیں کرسکتے تو نفی بھی نہ کی جائے، کوئی اسمبلی آئینی قانونی طریقے سے رخصت نہیں ہوئی جب کہ 2008 کے بعد اس تسلسل کو توڑا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News