Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ معاملات تحریری طور پر طے، عطا تارڑ

Now Reading:

جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ معاملات تحریری طور پر طے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ہیں۔

جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان سے مثبت بات چیت ہوئی، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جون،جولائی اوراگست 3 ماہ کیلئے بجلی صارفین کوسبسڈی دی گئی، آئی پی پیز کے معاملات کیلئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آچکا ہے، وزیراعظم شہبازشریف ان اقدامات پرعمل پیرا ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، بہت سے معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے،مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہو گی، آج بھی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر