Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، منعم ظفر

Now Reading:

حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، منعم ظفر
منعم ظفر

حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، منعم ظفر

منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سنجیدگی کےساتھ عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، حکومت نےعوام کوریلیف نہیں دیا تواحتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا۔

بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منعم ظفرنے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج حکومت ہٹاؤ تحریک میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے، جماعت اسلامی سنجیدگی کےساتھ عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔

منعم ظفرنے کہا کہ آج سے کراچی میں بھی دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے، آئی پی پیز کا مسئلہ آج کا نہیں ہے، کراچی کے لوگ مہنگی بجلی لینے پر مجبور ہیں، کراچی میں 18-18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بجلی آدھی اوربل پورے لیے جاتے ہیں، لوگوں کے دلوں کی آواز جماعت اسلامی کا دھرنا ہے،  لوگ اب انکریمنٹ نہ لگنے کی دعا کررہے ہیں، تاجردوست ٹیکس تاجردشمن ٹیکس ہے۔

منعم ظفرنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات عوام کے مطالبات ہیں، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیں گے، حکومت نےعوام کوریلیف نہیں دیا تواحتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا۔

Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت کو سمجھ سب کچھ آرہا ہے لیکن کرنا نہیں چاہتی، حکومت اپنے شاہانہ اخراجات ختم نہیں کرنا چاہتی، حکومت کوکیا پریشانی ہے اگر پٹرول کی مراعات ختم کردی جائیں، بجلی نہ بنانے والی آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں کوختم کردیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
عید میلاد النبی ﷺ پر پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں جشن
یہ دن کسی چھٹی کا محتاج نہیں ہے، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر