گورنر ہاؤس کراچی میں انٹرنیشنل بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
انٹرنیشنل بین المذاہب امن کانفرنس میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
گورنرسندھ نے انٹرنیشنل بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بھی کم ہے، پاکستان میں ہر مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس وقت وطن عزیز کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کا فقدان ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا انتہائی نا گزیر ہے، ہمیں عمومی معاشرتی رویّوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News