اسلام آباد میں بارش کے پانی میں نہانے والے دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا جہاں بچے میدان میں جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے۔
بچوں کے نہانے کے دوران بجلی کی تار پانی میں آ گری، جس کی وجہ سے دونوں بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 8 سالہ غلام اور 5 سالہ وقاص شامل ہیں۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکراسپتال منتقل کر دی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے سیکٹرایف الیون میں بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے جی ایم آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو فوری واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News