شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیلئےاہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
کراچی میں وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطیٰ میں 612 ایکڑ اراضی 120 میگاواٹ سولرقائم کرنے، ملیرمیں 600 ایکڑ پر150 میگاواٹ سولرپارک قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کوریلیف دینے کیلئے کام کررہی ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تھرکے کوئلے سے بجلی پیدا کیا جائے، پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اداروں کے خلاف پی ٹی آئی نے سازش کی، پی ٹی آئی کے ساتھ سازشوں میں کچھ سہولت کار بھی شامل تھے، ان سازشوں کا مقصد تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوریلیف دیا جائے، ایک سہولت کاربانی پی ٹی آئی کوریلیف دلوانے کیلئے کام کررہا ہے۔
صوبائی وزیرسندھ نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئیں، شاید ان گرفتاریوں کے تانے بانے سانحہ 9 مئی تک بھی جا رہے ہوں، ایک گروپ چاہتا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کریں، 9 مئی بدترین سانحہ تھا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ فیض حمید کے بعد مزید گرفتاریاں ہوئیں جس کا خیرمقدم کرتے ہیں، جوادارہ ملک کا سہارا ہے اس کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، دباؤ ڈال کربانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں کوروکنے کی کوشش کی گئی۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کوشش کی جارہی تھی کہ ڈباؤڈال کربانی پی ٹی آئی اقتدارمیں لایا جائے، آہستہ آہستہ سہولت کاروں سے پردہ اٹھ رہا ہے، ایک اورسہولت کاربہت بڑے آئینی عہدے پرموجود تھا، سہولت کارنے قانون کی دھجیاں اڑائیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اس سہولت کار کے کہنے پرفریال تالپور، خورشید شاہ کوگرفتارکرایا گیا، دہشت کاماحول پیدا کرکے من مانے فیصلے لیے گئے، بہت سارے لوگ پاکستان میں ثاقب نثارکے انتشار کا شکار رہے ہیں، ثاقب نثارآج تک بانی پی ٹی آئی کی پشت پناہی کررہا ہے۔
وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف کام کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ملک میں جمہوریت کوبلڈوزکرنے کیلئےکوشش کی گئی، سب کواب قانون کا سامنا کرنا چاہیے، زمان پارک سے پولیس اہلکاروں پرپٹرول بم حملے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کوسازش کے تحت اقتدارپربٹھایا گیا تھا، پاکستان میں جمہوری نظام سے بڑھ کرکچھ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News