بنگلہ دیش کی مستعفیٰ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ملکی سیاست میں واپسی اب ناممکن ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیت وازید جوئے کا کہنا ہے کہ میری والدہ اب کبھی بھی ملکی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔
سجیت وازید جو شیخ حسینہ واجد کے آج تک سرکاری مشیر بھی تھے نے کہا کہ ان کی والدہ حالات سے سخت مایوس تھیں، ملک کے لیے انتھک محنت کرنے والی میری والدہ کے خلاف ایک اقلیتی شرپسند ٹولا ان کے خلاف کھڑا ہو گیا۔
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ میری والدہ کل سے استعفیٰ دینے پر غور کر رہی تھں، آج خاندان والوں کے اصرار کے بعد وہ اپنی حفاظت کے لیے ملک چھوڑ کر چلی گئیں۔
سابق وزیر اعظم کے بیٹے نے اپنی والدہ کے 15 سالہ وزارت عظمیٰ کی مدت کا دفاعی کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کو ایک نیا رخ دیا۔
جب میری والدہ نے بنگلہ دیش کا اختیار سنبھالا تھا تو اس ملک کو ایک ناکام ریاست سمجھا جاتا تھا، یہ ایک غریب ملک تھا، لیکن آج دنیا بھر میں بنگلہ دیش کو ایشین ٹائیگر تسلیم کیا جاتا ہے۔
سجیت وازید نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب بے قابو ہجوم پولیس اہلکاروں کو جان سے مارے تو پھر آپ سیکیورٹی اداروں سے کیا توقع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News