وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف فراہم کرنے سے متعلق ورکنگ کی ہدایت کر دی۔
معاشی ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر ایک روپے کا ریلیف فراہم کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ والوں کو ٹیکس میں ریلیف دیا جائے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ریلیف کی فراہمی کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنی پڑے تو کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News