کراچی اسٹاک ایکسچینج کے عقب میں ڈکیٹی کی بڑی وارات کے دوران ڈاکو کروڑوں روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج کے عقب میں 2 ڈاکو ایک شہری سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی گیا۔
واردات ریلوے تھانے کی حدود میں اسٹاک ایکسچینج کےعقب میں پیش آئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔
ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے اور رقم چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی واردات کے دوران فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے تھے اور پارکنگ ایریا سے رقم چھین کر فرار ہوئے، شہری نجی بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News