نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ بھارت کے ہتھکنڈے کشمیریوں کا جذبہ نہیں کچل سکتے۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں حریت کانفرنس کی قیادت ، اسکول کے بچوں اور دفتر خارجہ کے ملازمین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 برس قبل جس طرح بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کیا وہ سراسر غیر آئینی ہے۔ بھارت کا یکطرفہ اقدام تمام تر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا چیمپئن ہے تو بین الاقوامی اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہی ہے۔دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف او آئی سی کے فورم پر پہلی سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کا تقرر بھی کروایا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ نام نہاد آئینی ترمیم سے کشمیر اور پاکستان کا ناطہ ختم کر سکتا ہے۔بھارت کے ہتھکنڈے کشمیریوں کا جذبہ نہیں کچل سکتے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی اقدامات کا اصل مقصد کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔مقبوضہ کشمیر انشاءاللہ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News