این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے اور بارش کے باعث سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کےامکانات ہیں۔
بالائی علاقوں کےعارضی پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کے پی، جی بی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی کریں اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں مزید کہا کہ مسافر ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News