پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈٓئریکٹر مصطفٰی حیدر سید کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔
پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید نے ایک میڈ یا بر یفنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان گہرے ہوتے اسٹریٹجک تعلقات پر روشنی ڈالی جس میں انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پاکستان کے علا قائی رابطوں اور اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کے حا مل ہیں، خصوصی اقتصادی زونزپاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں، جو صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور رابطوں کے لیے اہم راستے کھولے ہیں۔
انہوں نے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں خصوصی اقتصادی زونز (سیز ) کی اہمیت پر بھی زور دیا جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں۔
مزید برآں انہوں نے چینی اہلکاروں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط کیا ہے بلکہ اقتصادی تعاون اور ترقی کے بے شمار مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔
سی پیک کے تحت جاری منصوبے پورے پاکستان میں رابطوں کو بڑھانے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان زونز کے قیام اور کامیاب آپریشن سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔سکیورٹی میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے اور جاری اور مستقبل کے اقدامات کو آسانی سے انجام دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News