پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی اُمید غلام مصطفی بشیرشوٹنگ مقابلوں میں کل ان ایکشن ہوں گے۔
غلام مصطفی بشیر مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائرپسٹل کے کوالیفائنگ راونڈ میں نشانے لگائیں گے۔
25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے دونوں کوالیفیکشن مرحلے اتوارکو ہی ہوں گے۔ مقابلے میں شریک 29 شوٹرز کو چار مختلف ری لیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
شوٹرز دونوں مراحل میں 10، 10 شاٹس پر مشتمل 3، 3 سیریز میں نشانے لگائیں گے۔ پہلی سیریز 8 سیکنڈز، دوسری 6 سیکنڈز اورتیسری سیریز4 سیکنڈز کی ہوگی۔
دو مراحل کے بعد ٹاپ 6 شوٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ فائنل 5 اگست کو ہوگا۔
پاکستان نیوی سے منسلک غلام مصطفی بشیرتیسری مرتبہ اولمپک گیمز میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ 2016 کے ریواولمپکس میں 18 ویں جبکہ 2021 کے ٹوکیواولمپکس میں 10 ویں نمبرپررہے تھے۔
غلام مصطفی بشیرنے 2022 میں مصر میں ہونے والی ورلڈ شوٹنگ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
پیرس اولمپکس میں شریک پاکستان کے 7 ایتھلیٹس میں سے 5 کا سفرپہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔ اسپرنٹرفائقہ ریاض 100 میٹر کوالیفکیشن ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں۔
شوٹرکشمالہ طلعت 25 میٹرائیر پسٹل ایونٹ کے میڈل راونڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکیں جبکہ شوٹرگلفام جوزف 10 میٹرائیرپسٹل مینزاورمکسڈ ٹیم ایونٹس میں پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئے تھے۔
پاکستانی تیراک محمد احمد درانی اورجہاں آرا نبی بھی اپنی ہیٹس میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پیرس اولمپکس میں پاکستان کو اب صرف شوٹرغلام مصطفی بشیر اورجیولن تھرو میں ارشد ندیم سے میڈل کی امید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News