امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو جدید ریڈار اور فضائی دفاعی آلات کی فراہمی شروع کردی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پرممکنہ حملے کے پیش نظر ایران نےروس سےجدید فضائی دفاعی نظام مانگ لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کوجدیدریڈراورفضائی دفاعی آلات کی فراہمی شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز روسی قومی سلامتی کےچیئرمین نے تہران میں ایرانی فوجی قیادت سے ملاقات کی تھی۔
روسی اورایرانی حکام نےخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News