ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ میں 3 افراد کو زخمی کرنے والے چیتے کو شہریوں نے پکڑ لیا۔
چیتے کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور2 مرد شامل ہیں، زخمیوں کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہو گئے اور چیتے کو پکڑ لیا۔
شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایبٹ آباد میں شہریوں پر حملوں کے بعد 6 چیتوں کو مارا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق گلیات کے علاقے میں چیتے کی نایاب نسل اب ناپید ہوتی جا رہی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement