مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے پراجیکٹ لارہے ہیں، مری کی سیاحتی ترقی کیلئے گلاس ٹرین میراخواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف منسٹرروشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔
شہرمیں 5 مرلے اوردیہات میں 10 مرلے تک پلاٹ پرگھربنانے کیلئے 15 لاکھ روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پہلے 3 ماہ قسط نہ لینے کی ہدایت کی۔
دسمبرتک پنجاب میں الیکٹروبسزچلیں گی، کابینہ کوماڈل پیش کردیاگیا۔
اجلاس میں قائداعظم سولرپارک سے انڈسٹریل پارک کوسستی بجلی فراہم کرنے پرغورکیا گیا جبکہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی، انڈسٹریزکوبجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں لاہورمیں الیکٹروبسزچلانے کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی، 27 بسزدسمبرتک آجائیں گی۔ پنجاب بھرمیں100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کوسولرہوم سیلوشن فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ماہ میں بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے پراجیکٹ لارہے ہیں، مری کی سیاحتی ترقی کیلئے گلاس ٹرین میراخواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری گلاس ٹرین پاکستان کا اپنی طرزکاپہلا منفرد پراجیکٹ ہے، 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کولینڈرجسٹریشن فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News