Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلا دیش پاکستان نہیں، بنگلا دیشی اور پاکستانی فوج میں فرق ہے، طارق فضل چوہدری

Now Reading:

بنگلا دیش پاکستان نہیں، بنگلا دیشی اور پاکستانی فوج میں فرق ہے، طارق فضل چوہدری
بنگلا دیش پاکستان نہیں، بنگلا دیشی اور پاکستانی فوج میں فرق ہے، طارق فضل چوہدری

بنگلا دیش پاکستان نہیں، بنگلا دیشی اور پاکستانی فوج میں فرق ہے، طارق فضل چوہدری

لاہور: لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش پاکستان نہیں جب کہ بنگلا دیشی اور پاکستانی فوج میں فرق ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کی گئی، کشمیریوں کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا گیا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری آئین کے مطابق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کو الیکشن جیتنے پر پارٹی جوائن کرنے کے لیے 3 دن ملتے ہیں، آئین کے مطابق قانون واضح کرنے کے لیے ترمیم لائی گئی جب کہ پی ٹی آئی ہر فورم پر کہتی رہی یہ نشستیں سنی اتحاد کو دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش پاکستان نہیں، بنگلا دیشی اورپاکستانی فوج میں فرق ہے جب کہ افواج پاکستان نے ثابت کیا کہ ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، افواج پاکستان کے جوان بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔

Advertisement

لیگی رہنما کہتے ہیں کہ افواج پاکستان کے شہداء نے ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں، بنگلا دیش کے حالات کے پیچھے مخصوص سوچ اور فسطائیت رہی ہے جب کہ حسینہ واجد نے جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ جاری رکھی۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد کے جبر کے نتیجے میں بنگلا دیش کےحالات سامنے ہیں، 2018 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی نے سیاست کو تقسیم کیا، قوم کو تقسیم کرنے کی بات کوئی بھی سیاسی لیڈر نہیں سوچ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوکلیئر انرجی پائیدار توانائی کا بہترین حل فراہم کرتی ہے، چیئر مین پی اے ای سی
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری
پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاندگرہن ہوگا، محکمہ موسمیات
آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پہلی قسط کی منظوری کا امکان
12 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسحاق ڈار
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کا قوم کے نام خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر