پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں 3 نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماراڈومیسٹک نظام برانہیں ہے، ڈومیسٹک اسٹرکچرمیں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، اس نظام کےساتھ چھیڑچھاڑنہیں کریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وقار یونس کو 30 لڑکوں کوپالش کرنےکےلیےذمےداری دی جارہی ہے۔ وہ لڑکوں کوپالش کرنےکی ذمہ داری نبھائیں گے۔اس حوالے سے اگلےہفتےتمام انفارمیشن شیئرکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوچز اور اسٹاف سب کچھ ہم فراہم کررہےہیں۔پانچ ایگزیکٹوزکووقاریونس دیکھ رہےہیں، ہمارا مقصد ہے اچھے کھلاڑیوں کوسامنےلائیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارامقصدہےہرطریقےسےڈومیسٹک کرکٹ مضبوط کریں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کہیں نہ کہیں کمی تھی جسےپوراکررہےہیں۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چیف سلیکٹرکھلاڑیوں کاانتخاب میرٹ پرکریں گے۔ اس میں ہمارےانٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پلیئرکھیلیں گے۔150 کھلاڑیوں کاپول ہوگا۔
اس کے علاوہ نئے ٹورنامنٹس میں چیمپئنز کپ ون ڈے،چیمپئنز کپ ٹی20،چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ ہوگا۔
نئےسیزن کاآغازیکم ستمبرکوچیمپئنز کپ ون ڈےٹورنامنٹ سےہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News