اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز اور ایف بی آر کے درمیان چینی پر ایف ای ڈی کا معاملہ حل ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کی سپلائی پر فی کلو 15 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کے معاملے پر یوٹیلیٹی اسٹورز اور ایف بی آر کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فروخت شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، فروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی لاگو نہیں ہوگی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کل سے چینی کی فروخت شروع کردی جائے، ایف بی آر نے مانگی گئی ایڈوائس پرجواب دیا ہے جب کہ ایف ای ڈی کی وضاحت کے لئے ایف بی آر سے ایڈوائس مانگی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کارپوریشن کے پاس وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی میں 15 روپے ایف ای ڈی کی وجہ سے فروخت بندکی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایف بی آر کی کلیئرنس کے بعد چینی کی فروخت کا فیصلہ کیا تھا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News