امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں یہ نہ سمجھیں کہ تھک کر چلیں جائیں گے۔
راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں اے 370 ختم کر کے کشمیر پر اپنا تسلط قائم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں پر جبر کر کے ظالمانہ قانون کو نافذ کیا تھا، کشمیری آج بھی اس جبر کو نہیں مانتے اور مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کو لگام نہیں ڈال سکتے تو سن لو! تمہارا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا، حسینہ واجد کو تو ہیلی کاپٹر مل گیا مگر شہباز شریف کو جہاز نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ہمارا حق ہمیں دو، آج بھی یاسین ملک اور آسیہ اندرابی جیل میں ہیں، حسینہ واجد نے ظلم وجبر کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ 15 سال حکومت کی۔
حکمران سن لیں، دھرنا دیئے بیٹھے ہیں یہ نہ سمجھیں کہ تھک کر چلیں جائیں گے، ان سب کو سامنےلانا ہو گا جو آئی پی پیز کے دھندے میں ملوث تھے، اگر تمہیں بڑی گاڑیاں چلانی ہیں تو اپنے پیسوں اور پٹرول سے چلاؤ۔
اپنے جائز مطالبوں سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، مشاورت کر کے فیصلہ کروں گا، دھرنا یہاں سے 7 یا 8 اگست کو آگے بڑھانا ہے، کبھی کمیٹی بناتے ہو کبھی تاریخ دیتے ہو کبھی ٹیکنیکل کمیٹی لاتے ہو۔
4حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 4 دن سے حکومتی کمیٹی بھاگی ہوئی ہے، تلاش گمشدہ ہے، ہم شاہراہیں بند کر سکتے ہیں، بڑی تحریک سے بچ جاؤ۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو بڑی کال دوں گا، اس لئے مسئلہ حل کرو ورنہ وقت نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News