بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کا مطالبہ
عوامی لیگ کی سربراہ اور گزشتہ 16 سال سے بنگلا دیش کی وزارت عظمٰی پر قابض رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
ڈھاکا میں بنگلا دیشی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت سے اپنے ایک پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو گرفتار کیا جائے۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد قاتل ہیں انہوں نے سیکڑوں لوگوں کو قتل کرایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں ایمرجنسی لگی تو مزاحمت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طلبا کی سول نافرمانی کی پرتشدد تحریک کی شدت میں اضافے کے بعد شیخ حسینہ واجد وزارت عظمٰی سے مستعفی ہو کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بھارت فرار ہو گئیں تھی۔
بھارتی حکام نے انہیں خفیہ مقام پر منتقل کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد برطانیہ جانے تک بھارت میں ہی رہائش پذیر رہیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News