امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید فائٹر جیٹ اور بحری جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی فوج نے زمینی میزائل سسٹمز میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور لڑاکا جیٹ طیاروں کا اسکواڈرن بھی مشرق وسطیٰ بھیجیں گے۔
امریکہ مشرق وسطیٰ میں مزید فائٹر جیٹ اور بحری جنگی جہاز تعینات کرے گا۔
یہ اقدام ایران، حماس اور حزب اللہ کی جانب سے خطرے کے پیش نظر دفاعی اقدامات کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے مزید بحری کروزر اور تباہ کن جہاز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحری کروزر اور تباہ کن جہاز بیلسٹک میزائل مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں امریکی دفاعی پوزیشن میں تبدیلی کا بھی حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News