Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کراچی

Now Reading:

ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے؛ امیر جماعت اسلامی کراچی
ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کہتے ہیں کہ ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی پر جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے دھرنے میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو خواتین یہاں جمع ہیں یہ دسواں حصہ ہے اور یہ کراچی کے دو اضلاع کی خواتین ہیں جب کہ ابھی تو کراچی میں بہت سے اضلاع کی خواتین کو ہم نے نہیں بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ اگست کا مہینہ ہے اور یہ ہماری آزادی کا مہینہ ہے، اس ملک کی آزادی کا مقصد عدل و انصاف کو بلند کرنا تھا۔ میں جب یہاں آیا تو میں نے بچوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈز دیکھے اور ان پلے کارڈز پر ’مجھے پڑھنے دو‘ کے نعرے درج تھے، جب مائیں بہنیں سڑکوں پر آجائیں تو آپ سمجھ جائیں کہ ملک کے کیا حالات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خواتین گھروں کے معاملات چلاتی ہیں اور سب سے زیادہ گیس بجلی کا مسئلہ ہو تو یہ خواتین مسائل سے دوچار ہوتی ہیں۔ یہ شہر پورے پاکستان کے غریب لوگوں کو اپنے آنچل میں سمیٹتا ہے، ہم اکیسویں صدی میں داخل ہوگئے ہیں لیکن اس شہر کا ٹرانسپورٹ کا نظام خراب ہے اور جو شہر پورے پاکستان کو چلاتا ہو اسکا بجٹ لوگ کھا جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کہتے ہیں کہ جو شہر اپنے ٹیکس سے پورا ملک کا خرچہ اٹھا رہا ہوتا ہے اس کو بجٹ میں مکمل حصہ نہیں ملتا، کتنے افسوس کا مقام ہے کہ ساڑھے چار کروڑ روپے کا بجٹ سرکلر ریلوے کے لیے رکھا گیا۔ سندھ کے بجٹ میں سرکلر ریلوے کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے کا بجٹ کس طرح صحیح ہوسکتا ہے؟۔

Advertisement

منعم ظفر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی عوام یہ چاہتے ہیں کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور پاکستان کی عوام کا مطالبہ یہ ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ جعلی معاہدے کیے ختم کیے جائیں، افسوس کا مقام ہے کہ معاہدے بھی ڈالر میں کیے گئے ہیں جب کہ یہ لوگ شہر پر مسلط ہیں جو عوام کو ان کا حق نہیں دینا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کا مقدمہ لڑنے ہم پنڈی میں بیٹھے ہیں، ہم ڈی چوک بھی جاسکتے تھے لیکن ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے، یہ جو مطالبات ہیں یہ پورے پاکستان کی عوام کے مطالبات ہیں۔ جو کے الیکٹرک کی شکل میں ہمارے اوپر عذاب مسلط ہیں ختم کئیے جائیں اور آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں کیونکہ ان آئی پی پیز نے پچھلے کئی سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی نہیں بنائی، بجلی نہیں بنائی لیکن پیسے پورے ملک کی عوام انہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا اس ملک میں پیٹرول کی لیویز بڑھادی جاتی ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔ اس ملک کی اشرافیہ کے خرچے کم کرنے پڑیں گے، ہم سڑکوں پر ہیں عوام کا مقدمہ لڑتے رہیں گے اور ہم تمہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، یہ جماعت اسلامی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم باکردار لوگ ہیں آپ ہمارے سامنے ٹک نہیں سکتے ہو، تم لوگوں نے ہم سے ہماری میئرشپ چھینی ہے، تم کچھ بھی کرلو عوام کے دلوں سے ہمیں نہیں نکال سکتے ہو۔ یہ بچے آگے بڑھے گے تو ہم بھی آگے بڑھے گے، ہم پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑیں گے، ہمیں ایک ایک گھر جانا ہے خواتین کو آگاہ کرنا ہے کہ ہمارے حقوق کیا ہیں۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ ہماری طاقت دیکھنی ہے تو بنگلادیش کو دیکھیں، ہمارے طلبہ سڑکوں پر نکلے اور پھر پورا ملک ان کے ساتھ مل گیا۔

دوسری جانب ناظمہ کراچی حلقہ خواتین جماعت اسلامی جاوداں فہیم نے گورنر ہاؤس پر خواتین دھرنا و جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ آج دھرنے میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ خواتین حافظ نعیم الرحمنٰ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری کے الیکٹرک اور آئی پی پیز کے بارے میں نہیں جانتے تھے، حافظ نعیم الرحمنٰ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ظالمانہ معاہدوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا۔ شہری مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ناظمہ کراچی حلقہ خواتین کہتی ہیں کہ خواتین اس سنگین حالات کی وجہ سے گھروں سے نکل کر دھرنے میں آنے پر مجبور ہیں، حکمران جماعت اسلامی کے جائز مطالبات تسلیم کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں ایسا نہ ہو پاکستان کے حکمرانوں کے ساتھ ایسا ہی ہو جیسا بنگلا دیش میں ہوا۔

جاوداں فہیم مزید کہتی ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، بچوں کو تعلیم دلوانا مشکل کردیا ہے۔ حکمران نااہل ہیں اور ان کی نااہلی کی وجہ سے قوم قرضے میں جکڑی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، خورشید شاہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر