Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی

Now Reading:

مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی
مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی

مسلسل چار ہفتوں سے جاری مہنگائی کو بریک لگ گئی

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوئی جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور دال چنا 3 روپے تک مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں دو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Advertisement

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوئیں، بجلی 1 روپے 18 پیسے سستی ہوئی جب کہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 23 روپے تک سستا ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق اہم انکشاف
ملک میں مہنگائی کا پارہ مسلسل چوتھے ہفتے میں بھی گراوٹ کا شکار
تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا، جے ایس گلوبل رپورٹ
سونے کی قیمت میں اضافہ
ملک میں مہنگائی کی کم ترین سطح، شرح سود میں کمی کا امکان
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر