ایران کے نگراں وزیرخارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کےنگراں وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
علی باقری نے گفتگو میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کوشہید کرکے ایران کی قومی سلامتی پرحملہ کیا گیا ہے۔اسرائیل سےانتقام لینےکےحق سےکسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےعلاقائی استحکام کی خلاف ورزی کی۔اسرائیل نےعلاقائی اورعالمی امن واستحکام کو خطرے سے دوچار کیا ہے۔ ایران حق دفاع سےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امن واستحکام کے لیے عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو۔ عالمی برادری غزہ میں جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ مجرم صیہونیوں کومتناسب سزادینےکاحق نہیں چھوڑیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News