واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 سمبتر کو کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے لئے حامی بھرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کے لئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔
خیال رہے کہ کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کے لئے درکار پارٹی ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔
کملا ہیرس امریکی تاریخ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی غیر سفید فام خاتون ہوں گی۔
کملا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتے نامزد کیا جائے گا، انہوں نے 4 ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں 3923 کی حمایت حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News