یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آزادی پریڈ میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پاک سرزمین اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا، تقریب میں اس حقیقت کا والہانہ اظہار کیا گیا کہ پاکستانی قوم زندہ دل ہے۔
پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پر جوش انداز میں مناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News