دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) مسعود خان نے کہا کہ پاک فوج میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے۔
بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں سینیئر اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) مسعود خان نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر ٹرائل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس آگے چلے گا تو معلوم ہو گا کہ کتنے چارجز لگے ہیں، جس پرکیس ہوتا ہے اس کو وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ سزا ہونے کے بعد آرمی چیف کو اپیل کی جا سکتی ہے، سزا ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں بھی جایا جا سکتا ہے اور اپنی سزا کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
بریگیڈیئر (ر) مسعود خان نے کہا کہ انکوائری میں چیزیں سامنے آئی ہوں گی تو تحویل میں لیا ہے، جب کیس چلے گا تو پراسیکیوشن کو چیزیں ثابت کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہوتی، آرمی میں ملٹری لاء کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے۔
بریگیڈیئر (ر) مسعود خان نے مزید کہا کہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کیا کام نہیں کرنا، مہینوں میں کیس کا فیصلہ ہو جائے گا۔
پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم کیپسٹی چارجز نہیں دے پا رہے ہیں، کیا سوچ کر 10 سال کی ایکسٹینشن دی گئی تھی۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جن کے مفاد تھے انہوں نے قوم کے بارے میں نہیں سوچا، دوسرے ممالک میں بجلی ہمارے ملک سے سستی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بجلی کی قیمت ہی پیچھے کر دیتی ہے، مسئلے کا حل نکالنا ہو گا ورنہ آگے بڑھنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی قادر مندو خیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سہولت کار فیض حمید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ہم پر مسلط کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے ایک رہنما کی نااہلی ختم کرنے کیلئے کیا کیا نہیں کیا گیا۔
اینکر پرسن ارباب جہانگیر کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل سے مایوس ہو چکے ہیں، جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا وہ ہم پر مسلط ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ن لیگ نے ہی کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو لوٹا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی والوں کو لوگ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں، لوٹ مار کرنے والے کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو کارروائی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News