انتظامیہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے خلاف دارالحکومت میں بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی سی اسلام آبادکی جانب سے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
یہ ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز استعمال کے خلاف کارروائیاں کریں گی، ٹیمز کی نگرانی اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا تھا کہ شہر میں پولی تھین بیگز کا استعمال روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ڈی سی عرفان نواز کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News