اسلام آباد: پاور جنریشن پالیسی 1994 کو غیر آئینی قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے پاور جنریشن پالیسی 1994 کو غیر آئینی قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں وفاق، وزارت پانی و بجلی اور وزارت توانائی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں اسدعا کی گئی ہے کہ 1994 کی پاور جنریشن پالیسی سمیت دیگر پالیسوں کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ یک طرفہ معاہدے غیر شفاف، غیر قانونی اور غیر اسلامی ہیں، عدالت آئی پی پیز کی ملکیت سمیت تمام تفصیلات طلب کرے اور عدالت ملک میں بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کی تفصیلات بھی طلب کرے۔
درخواست میں یہ بھی اسدعا کی گئی ہے کہ مہنگی بجلی آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے، متعدد عدالتی فیصلوں میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پالیسی میٹرز دیکھنے کا اصول طے ہوچکا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام پر مہنگی بجلی ٹیرف کا بوجھ ہے جب کہ درخواست 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News