Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز

Now Reading:

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بڑا اعلان کرتے ہوئےپاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی اسٹریٹجک ادارہ نہیں ہے، پی این ایس سی جتنا منافع کماتا ہے اس سے کہیں زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔

سی ایف او پی این ایس سی جرار حیدر کاظمی نے بتایا کہ رواں سال پی این ایس سی کا منافع 20 ارب روپے ہونے کی توقع ہے، گذشتہ برس پی این ایس سی کی آمدنی 30 ارب روپے سے زائد تھی۔

ذرائع کے مطابق رواں سال آمدنی میں 10 ارب روہے کی کمی ہوگی جس کی ایک اہم وجہ پرانے جہاز، جرمانے اور جہازوں پر جرمانوں ہر بھاری رقم ادا کی گئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کہتے ہیں کہ یورپی شپنگ کمپی مرکس کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکس ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے جس میں انفرا اسٹرکچر، ویئر ہاؤس، پلوں کی تعمیر اور شپ بریکنگ کا بڑا منصوبہ شامل ہے جب کہ مرکس تقریباً 750 جہاز گڈانی میں شپ بریکنگ کرنے ارادہ رکھتا ہے۔

دوسری جانب کے پی ٹی نے رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے، کے پی ٹی کا منافع 2 ارب روہے سے بڑھ کر 10 ارب روہے ہہنچ گیا ہے جب کہ کے ہی ٹی نے 50 ارب روہے کارگو ہینڈلنگ کی ہے۔

چیئرمین کے پی ٹی سیدین زیدی کے مطابق اگلے سال کے پی ٹی نے منافع کا ہدف 15 ارب روہے مقرر کیا ہے۔

چیئرمین پورٹ قاسم ناصر شاہ کے مطابق رواں سال پورٹ قاسم کا منافع 35 ارب روہے کو عبور کرجائے گا، گزشتہ برس یہ منافع 29 ارب روپے تھا جب کہ ہمارے منافع میں ہر سال 20 فیصد تک منافع ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے، محسن نقوی
علی امین گنڈاپور نے 15 دن کی بھڑک ماری تھی، ایک دن گزر گیا، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پر گند پھینکنے والے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے، عظمیٰ بخاری
ترجمان خیبرپختونخوا ہاؤس کی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید
وزیرِ اعظم کا اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ
صدر مملکت کا ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر