لاہور: میاں نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر ن لیگ نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت بھی دیں جب کہ صدر ن لیگ نواز شریف نے بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیتوں میں فوری کمی کے لیے جامع پلان بنانے کی ہدایت کردی ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں صدر ن لیگ نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف کا ٹاسک دیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کی معاشی صورتحال،آئی ایم ایف پلان کے حوالے سے میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی جب کہ مسلم لیگ ن کے منصوبوں اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔
پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیس اور ان سے متعلق معاملات پر پارٹی رہنماؤں کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے متعلق انتہائی احتیاط برتنے کا حکم دیا ہے۔
نواز شریف نے ہدایت کی کہ تمام پارٹی رہنما جذباتی بیانات دینے سے گریز کریں جب کہ ن لیگ کے اجلاس میں حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News