محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج رات بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا نے واسا لاہور کے عملے کو الرٹ کر دیا ہے۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ آج رات ممکنہ بارش کے پیش نظر تمام اسٹاف اورمشینری مکمل الرٹ رہیں۔
انہوں نے تمام جنریٹرز کواسٹینڈ بائی اور فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
ایم ڈی واسا نے واسا لاہور کو جنریٹرز میں فیول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement