چین کی حکومت نے ملک میں شادی اور طلاق کے حوالے سے ایک نیا قانون متعارف کرا دیا ہے جسے ’فیملی فرینڈلی سوسائٹی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے قانونی مسودے میں چین کے شہریوں کو مقامی رجسٹریشن سینٹر اپنی شادی کے اندراج سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔
جبکہ شادی کرنے والے شہری کے لیے مختلف سہولیات کے علاوہ ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر خصوصی انعام بھی اس نئے قانون کا حصہ ہے۔
نئے قانون کے تحت چین میں شادی شدہ جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کا بھی موقع فراہم کرنے کے لیے علیحدگی سے قبل ایک ماہ کا ’کولنگ پیریڈ‘ بھی رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلاق کی حوصلہ شکنی ہو۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کے اس نئے قانون کی منظوری کے لیے عوام سے 11 ستمبر تک اپنی رائے جمع کرانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News