بنگلہ دیش میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پرپاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے، اپنے شہریوں خصوصا زیرتعلیم طلبا و طالبات سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی ہائی کمشین کے حکام بنگلہ دیش کی اتھارٹیز سے بھی رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ بدلتی صورتحال سے طلبا وطالبات کو بھی مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے، جیسے ہی صورتحال خراب ہونا شروع ہوئی طلبا وطالبات کو فوری ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے مطابق جو طلبہ نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ موجود ہے، پاکستانی اسٹوڈنٹس سے کہا ہے کہ اپنے کمروں تک محدود رہیں اورموجودہ صورتحال سے اپنے آپ کو الگ رکھیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں زیرتعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی پاکستان جا چکے ہیں جبکہ چند مزید طلبہ آج کل میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش میں رہ جانے والے طلبہ میں سے کچھ طلبہ ہائی کمیشن پہنچ چکے ہیں، پاکستانی کمیشن طلبہ سے مستقل رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News