کرک کے تھانہ تخت نصرتی کے ایس ایچ او طارق خان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔
ایس ایچ او طارق خان تھانہ تخت نصرتی کی حدود میں معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے پولیس وین پرفائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ایس ایچ او طارق خان شہید ہو گئے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
شہید ایس ایچ او طارق خان کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کی جس میں ڈی پی او، ڈی سی، انتظامیہ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News