Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ

Now Reading:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ
پی ڈی ایم اے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب الرٹ

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھکر 28 ملی میٹر گجرات 83منڈی بہاوالدین 40 نارووال 43 اور مری میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نور پور تھل 26 ملی میٹر شیخوپورہ 33 سیالکوٹ 50 اور فیصل آباد میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔  مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

Advertisement

عرفان کاٹھیا نے بیان میں کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔  عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر