سی پیک کے اہم ترین پراجیکٹ سکی کناری میں قوم کے لیے بڑی خوشخبری، اعلامیے کے مطابق سکی کناری ہائیڈرو پاوراسٹیشن کے پہلے یونٹ نے بجلی کی پیداوارشروع کردی۔
چائناانرجی اوورسیزانویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژیونگ فی نے بیان جاری کیا۔ سکی کناری منصوبے پر چائنا انرجی اوورسیزانویسٹمنٹ کمپنی نےسرمایہ کاری کی ہے۔ ؎
اعلامیے کے مطابق سکی کناری منصوبہ 884 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے، سکی کناری پراجیکٹ پر4 امپلس ٹربائن یونٹس لگائی گئی ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ابتدا میں 221 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کیا گیا ہے، سکی کناری منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
چائناانرجی کے مطابق تکمیل کے بعد سکی کناری سالانہ 3.212 بلین کلوواٹ پرآوورتک بجلی پیداکریگا، سکی کناری پاکستان میں 10 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کوسستی بجلی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News