شنگھائی اے ڈی ایم انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی لمٹیڈ کے وفد نے کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وفد کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں نجی چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے بلوچستان میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News