بنگلادیشی طلبا رہنما نے صدر محمد شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی طلبا رہنما کا کہنا ہے کہ اگر آج سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ تحلیل نہ ہوئی تو کل سخت کارروائی کا اعلان کریں گے۔
اس سے قبل طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تجویز کردہ عبوری حکومت کے سوا کوئی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس فتح کو ان طلبہ کے نام کرتا ہوں جو اس تحریک کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ہم مظاہرین فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی مذہبی یا دیگر قسم کی دھڑے بندی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News