کراچی چیمبر آف کامرس نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس افتخار شیخ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے تاجر برادری کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ انٹرنیٹ سروس معمول پر آ جائے گی، لیکن یہ مسئلہ ابھی تک برقرار ہے۔
صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور کراچی چیمبر کو ممبرز کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
افتخار شیخ نے کہا کہ ممبرز کا کہنا ہے کہ کلائنٹس سے رابطہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس افتخار شیخ نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے فری لانسرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، فری لانسرز کو بنیادی ضروریات سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News