Advertisement

بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی

اڈیالہ جیل

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی

بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پربھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی۔

توہین عدالت کی درخواست بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ 8 سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔

Advertisement

عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی جبکہ توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔

سماعت نیب کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگے جانے کے باعث ملتوی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version