غزہ کی وزارت صحت کی دل دہلا دینے والی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 40 ہزار سے زائد شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزارت صحت غزہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 16500 بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
اسرائیل کی رہائشی علاقوں میں وحشیانہ میزائل اور بموں کی برسات سے 2.3 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 85 فی صد مکمل طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ میں آج بھی ایک کیمپ میں موجود پناہ گزینوں پر اسرائیلی ڈرون نے بارود کی برسات کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News