Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

Now Reading:

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

اسلام آباد: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی منظور کرلیا ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی سینیٹ میں شق وار منظوری دی گئی، سینیٹر طلال چوہدری کی جانب سے بل سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے بل کی مخالفت کی اور شور شرابہ کیا جب کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، قومی اسمبلی میں حکومتی رکن بلال اظہر کیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا تھا۔

اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کے بعد اسپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان کو ترامیم پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement

اجلاس کے دوران علی محمد خان اور صبغت اللہ نے ترمیم پیش کیں، جس کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی ترامیم کی مخالفت کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اسلام آباد کے ہوٹلز کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر