وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دے دیا۔
لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریک اینڈ ٹریس سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے معاشی ٹیم کوایف بی آرکی ٹرانسفارمیشن کی رفتارکوتیزکرنےکاہدف دےدیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وزیرمملکت خزانہ کو ایف بی آرٹرانسفارمیشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خرابیوں وبے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آرکی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کےغریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کاتعطل قبول نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News