صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ہارڈ شپ ٹرانسفر درخواستوں کی سکروٹنی کا دورانیہ دو دن بڑھا دیا۔
وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ افسران کی یوم آزادی تقاریب کے سلسلے میں مصروفیات کے باعث دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کی مصروفیات کی وجہ سے سکروٹنی کی حتمی تاریخ دو دن اضافے کے ساتھ 15 اگست مقررکی گئی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے سکروٹنی میں جلدی نہ کی جائے۔ تبادلوں کے سلسلے میں موصول تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔؎
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے مزید کہا کہ ہارڈ شپ تبادلوں کی سکروٹنی تاریخ میں اضافہ کی وجہ سے جنرل ٹرانسفرز اب 12 کی بجائے 19 اگست سے اوپن ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News